پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے ،اسی طرح ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق،آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے ،اسی طرح ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔کالا باغ3 لاکھ15 ہزار اور چشمہ میں پانی کا بہائو2 لاکھ61 ہزار کیوسک ہے۔نالہ ڈیک کنگرا میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، جبکہ تربیلا ڈیم100 فیصد اور منگلا ڈیم 79 فیصد بھر چکا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں میں لاہور، اٹک، قصور، منڈی بہائوالدین، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، راولپنڈی، حافظ آباد اور نارووال میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریائوں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں ۔بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں دریائوں ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔







