لیسکو،بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر سدرن سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای سدرن سرکل نجم الحسن کی زیرِ نگرانی چندرائے روڈ پر کارروائی کے دوران پلاسٹک انڈسٹری میں سیکیورٹی بریچ کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی جس پر میٹر اور ٹرانسفارمر موقع پر اتار لیا گیا۔

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر سدرن سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای سدرن سرکل نجم الحسن کی زیرِ نگرانی چندرائے روڈ پر کارروائی کے دوران پلاسٹک انڈسٹری میں سیکیورٹی بریچ کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی جس پر میٹر اور ٹرانسفارمر موقع پر اتار لیا گیا۔

بجلی چوری میں ملوث صارف پر 64 ہزار220 یونٹس کا ڈٹیکشن بل عائد کیا گیا، جس کی مالیت50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح شاہ کمال سب ڈویژن میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی اور صارف پر10 ہزار583 یونٹس،7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ڈٹیکشن بل عائد کیا گیا۔ دونوں صارفین کے خلاف مقدمات درج جبکہ پلاسٹک انڈسٹری کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔