انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان

لندن۔11اپریل (اے پی پی): انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی فٹ بال ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈکی ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 67پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ نیو کیسل یونائیٹڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔لیگ میں 15 اپریل سے دوباہ میچز شروع ہوں گے ۔ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 30میچز میں سے 23 میں کامیابی کے بعد 73 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے اب تک 29 میچ کھیل کر 21 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 56پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہےجبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے بھی 56 پوائنٹس ہیں اور وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

اسی طرح ٹوٹنہام ہاٹ پور کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 53 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ آسٹن ولا کی بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ 47 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔برائٹن اینڈ ہوو البیون کے 46 پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔

لیور پول کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے اور اس کے 44 پوائنٹس ہیں۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم کے 43 پوائنٹس ہیں اور وہ نویں نمبر پر ہے جبکہ فلہم کی ٹیم کے 39پوائنٹس ہیں اور وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلی گئی ہے۔