انگلش پریمیئر لیگ میں کرسٹل پیلس نے لیڈز یونائیٹڈ کو ہرا دیا

لندن۔10اپریل (اے پی پی):کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیئر لیگ میں کے ایک میچ میں لیڈز یونائیٹڈ ہرا دیا۔کرسٹل پیلس کی طرف سے جارڈن آیو نے دوایبریچی،اوڈسن ایڈورڈ اور مارک گیہی نے ایک ایک گول سکور کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیڈز یونائیٹڈ کی طرف سے واحد گول پیٹرک بامفورڈ نے سکور کیا۔ ای پی ایل کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں ۔

ایلنڈ روڈ، لیڈزکے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں کرسٹل پیلس اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبرا ٓزما تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لیڈز یونائیٹڈ کو با آسانی ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے جارڈن آیو نے دوایبریچی،اوڈسن ایڈورڈ اور مارک گیہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ادھر لیور پول اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔