انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید 4میچ کھیلے جائیں گے

134
English Premier League
English Premier League

لندن۔1دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں کل ہفتہ کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 32 ویں سیزن کے 125 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کل کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آرسنل اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں ایمرٹس سٹیڈیم، لندن میں کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی،

دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں برنلے اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرف مور، برنلے کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ، نوٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا۔