انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل کی دوڑ کیلئے مانچسٹر سٹی اور لیور پول کے درمیان کشمکش جاری

127
انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل کی دوڑ کیلئے مانچسٹر سٹی اور لیور پول کے درمیان کشمکش جاری

مانچسٹر۔17مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل کی دوڑ کیلئے مانچسٹر سٹی اور لیور پول کے درمیان سخت کشمکش جاری ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی ٹائٹل کی دوڑ میں سب سے آگے جبکہ لیور پول دوسرے نمبر پر ہے۔مانچسٹر سٹی 37 مقابلوں میں 90 پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ لیور پول 36 مقابلوں میں 86 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ چیلسیا 36 مقابلوں میں 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ٹوٹنھم کلب 68 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔

نیوکیسل نے آرسنل کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔