وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی سے نیویارک پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی سے نیویارک پہنچ گئے

اسلام آباد ۔17مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی سے نیویارک پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی ، تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کے لیے ایک مختصر دورے کے لیے نیویارک پہنچیں ہیں۔وہ کمرشل فلائٹ سے نیو یارک پہنچے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل مندوب، سفیر عامر خان، قونصل جنرل نیو یارک، محترمہ عائشہ علی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔