چیسٹرلی ۔ 20 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعرات کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست …
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (آج) کھیلا جائیگا، پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو فیصلہ کن برتری حاصل

مزید خبریں
چیسٹرلی ۔ 20 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعرات کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کینگروز کو 38 رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کو بڑے مارجن 242 رنز سے شکست دی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے لئے سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی ۔








