لندن ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایسکس اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ ٹور میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی جبکہ اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے 2-1 سے جیتی تھی۔ چار روزہ ٹور …
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا
لندن ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایسکس اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ ٹور میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی جبکہ اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے 2-1 سے جیتی تھی۔ چار روزہ ٹور میچ کے بعد انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 اگست تک لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا ٹیسٹ میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک ساتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔









