کارڈف ۔05 جولائی(اے پی پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان انگلش ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر …
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا، میزبان انگلش ٹیم سیریز میں کم بیک اور بھارتی ٹیم فیصلہ کن برتری کیلئے پر جوش

مزید خبریں
کارڈف ۔05 جولائی(اے پی پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان انگلش ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ دوسری جانب پہلے ٹی ٹونٹی میں فتح کے بعد بھارتی ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔








