انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ (کل) شروع ہوگا

90

لندن ۔ 12 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)جمعہ سے ٹرینٹ برج، نوتنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پروٹیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 211 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 سے 18 جولائی تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 4 سے 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔