بی سی سی آئی کی روی شاستری کی بطور بھارتی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ تقرری کے حوالے سے رپورٹس کی تردید

نئی دہلی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے روی شاستری کی بطور بھارتی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ تقرری کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی معاملے پر مشاورت جاری ہے اور جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا …

نئی دہلی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے روی شاستری کی بطور بھارتی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ تقرری کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی معاملے پر مشاورت جاری ہے اور جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے روی شاستری کے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ تقرری کی خبر نشر کی تو چند ہی گھنٹوں بعد بی سی سی آئی نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ بی سی سی آئی سیکرٹری امیتابھ چوہدری نے کہا کہ میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں، نئے کوچ کی تقرری کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ساروگنگولی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ویرات کوہلی سے ملاقات کے بعد وہ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ روی شاستری کے علاوہ وریندر سہواگ بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار ہیں۔

Leave a Reply