ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے بزرگ شہری سے ناک زمین پر رگڑوا کر لکیریں نکلوانے کے افسوسناک واقعہ پرفوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر تھانہ ماچھیوال پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے نامزد تینوں ملزمان عدنان محبوب، ذوالفقار بشیر اور محمد منشاء کو گرفتار کر لیا
وہاڑی ،بزرگ شہری سے ناک زمین پر رگڑوا کر لکیریں نکلوانے کے واقعہ کا مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار

مزید خبریں
وہاڑی ۔ 16 جون (اے پی پی):ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے بزرگ شہری سے ناک زمین پر رگڑوا کر لکیریں نکلوانے کے افسوسناک واقعہ پرفوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر تھانہ ماچھیوال پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے نامزد تینوں ملزمان عدنان محبوب، ذوالفقار بشیر اور محمد منشاء کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدتمیزی، قانون کو ہاتھ میں لینا، بے حرمتی اور تشدد جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی








