صدر مملکت آصف علی زرداری نے چار بلز کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جن چار بلوں کی منظوری دی ہے ان میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026
صدر مملکت نے چار بلز کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چار بلز کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جن چار بلوں کی منظوری دی ہے ان میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026
مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔ صدر مملکت نے عائشہ حمیرا چوہدری (ایس جی/بی ایس-22) کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی منظوری بھی دے دی۔








