ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجہ کے معیار اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمر جنسی وارڈ، آؤٹ ڈور اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال ، ادویات کی دستیابی اور مر یضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا بھی مشا ہدہ کیا
ڈپٹی کمشنر ملتان کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ملتان۔ 16 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجہ کے معیار اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمر جنسی وارڈ، آؤٹ ڈور اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال ، ادویات کی دستیابی اور مر یضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا بھی مشا ہدہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات، طبی عملے کے رویے اور علاج معالجہ کے معیار بارے دریافت کیا۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل اور تجاویز بھی سنیں اور متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) چلڈرن ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو ادویات کی موجودگی ، جدید طبی آلات، ڈاکٹرز و عملے کی دستیابی اور مریضوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے علاج معالجے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بہتر ین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ہسپتال میں صفائی، نظم و ضبط اور ادویات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے۔








