تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مویشی چوری میں ملوث ملزم گرفتار کو گرفتار کر کے 3 ملین سے زائد مالیت کے مویشی برآمد کر لئے
تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی کارروائی ، مویشی چور گرفتار
سرگودھا۔ 16 جون (اے پی پی):تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مویشی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 3 ملین سے زائد مالیت کے مویشی برآمد کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرایس ایچ او شاہ نکڈر وسیم عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث ملزم آصف کو گرفتارکر لیا جس کے قبضہ سے 31 لاکھ 40 ہزار سے زائد مالیت کے مویشی برآمد کر لیے گئے، جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔









