لاہور ہائیکورٹ،بچی سے زیادتی کی کوشش کے ملزم کی ضمانت مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عمران کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم عمران کی درخواست پر سماعت کی،مدعی مقدمہ کی جانب سے فرمان منیس ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی

لاہور۔16جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عمران کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم عمران کی درخواست پر سماعت کی،مدعی مقدمہ کی جانب سے فرمان منیس ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی،جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے ہوتی ہے،وکیل کے مطابق ملزم پولیس کے سامنے اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا جبکہ متاثرہ بچی اور موقع پر موجود گواہان نے بھی ملزم کیخلاف بیانات دیئے

انہوں نے نشاندہی کی کہ ماتحت عدالت بھی ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر چکی ہے،لہذا ہائیکورٹ بھی درخواست خارج کرے،دوسری جانب ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الزام لگانے والی بچی کے نام میں تضاد موجود ہے اور عدالت نے بچی کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا،اس لئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم عمران کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔