مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے کیلئے تمام اتحادیوں کو خوبصورتی سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ میں اتحادیوں کو ساتھ رکھاہے، بیگم تہمینہ دولتانہ
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے کیلئے تمام اتحادیوں کو خوبصورتی سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2026-27ء پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم این اے بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معمولی اختلافات آتے ہیں لیکن وزیراعظم بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی بات مان لیتے ہیں اور معاملات کو آگے بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے معاملے پر بھی جب کوئی مسئلہ ہوا تو شہباز شریف نے نرمی دکھائی اور بجٹ میں ان تحفظات کو دور کر کے سب کو ساتھ چلایا۔ تہمینہ دولتانہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں ایسی جمہوریت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ کے فضل سے یہ حکومت اور بجٹ کے اہداف کامیابی سے آگے بڑھیں گے۔









