چین نے لانگ مارچ-3 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے نیا سیٹلائٹ شی جیان-31 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔شنہوا کے مطابق یہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں واقع شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
چین نے نیا سیٹلائٹ شی جیان-31 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

مزید خبریں
بیجنگ۔16جون (اے پی پی):چین نے لانگ مارچ-3 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے نیا سیٹلائٹ شی جیان-31 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔شنہوا کے مطابق یہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں واقع شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شی جیان-31 سیٹلائٹ بنیادی طور پر خلائی ماحول کی نگرانی اور اس سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹ کا 651 واں خلائی مشن تھا۔








