ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1620 گرام منشیات برآمد کر لی
وہاڑی ،ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، 1620 گرام ہیروئن اور چرس برآمد

مزید خبریں
وہاڑی ۔ 16 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1620 گرام منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم اصغر عرف اچھا سے 1100 گرام ہیروئن جبکہ غلام مصطفیٰ سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ ضلع وہاڑی کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لیے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جا رہا ہے








