- Advertisement -
کولمبو۔28 اکتوبر(اے پی پی) ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں انگلینڈ اور سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ (کل) منگل سے شروع ہو گا، اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز انگلش ٹیم کے نام رہی تھی، ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو 3-1 سے شکست دی تھی جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ میں انگلش ٹیم 30 رنز سے فتح یاب رہی تھی۔ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 6 نومبر سے شروع ہو گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119521
- Advertisement -