برمنگھم ۔24جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 جولائی سے ایجبسٹن،برمنگھم میں شروع ہو گا ۔ میزبان انگلینڈ کو مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی اننگز اور 114 رنز سے شکست دی تھی جبکہ 18 …
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26جولائی سے شروع ہو گا

مزید خبریں
برمنگھم ۔24جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 جولائی سے ایجبسٹن،برمنگھم میں شروع ہو گا ۔ میزبان انگلینڈ کو مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی اننگز اور 114 رنز سے شکست دی تھی جبکہ 18 سے 22 جولائی تک ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں برطانوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 241 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جولائی تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا ۔








