برمنگھم۔28جولائی (اے پی پی):انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ، انگلینڈ نے 82 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، کپتان بین اسٹوکس نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مارک ووڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ،
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، میکائیل لوئس 57 اور کاویم ہوج 55 رنز بنا کر نمایاں رہے ، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 376 رنز بنائے تھے ۔