ڈربن ۔ 15 فروری (اے پی پی) انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، بین سٹوکس 47، جیسن رائے 40، معین علی 39 اور جونی بیرسٹو 35 رنز کے ساتھ …
انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 2 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
ڈربن ۔ 15 فروری (اے پی پی) انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، بین سٹوکس 47، جیسن رائے 40، معین علی 39 اور جونی بیرسٹو 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لنگی نگیڈی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے 22 گیندوں پر 8 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، وینڈر ڈوسن 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ٹام کرن، کرس جورڈن اور مارک ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، معین علی کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








