26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلی...

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنالئے، زیک کرولی 171 اور جوز بٹلر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ، یاسر شاہ کی دو، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی ایک ایک وکٹ

- Advertisement -

سائوتھمپٹن ۔ 21 اگست (اے پی پی) زیک کرولی کی شاندار ناقابل شکست سنچری اور جوز بٹلر کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنالئے، انگلیند کی پہلی چار وکٹیں 127 کے مجموعی سکور پر گر جانے کے بعد زیک کرولی اور جوز بٹلر پاکستانی بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ پر ناقابل شکست 205 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کے مجموعی سکور کو 332 رنز تک پہنچا کر پوزیشن مستحکم بنا دی، زیک کرولی ناقابل شکست 171 اور جوز بٹلر ناقابل شکست 87 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو سائوتھمپٹن کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے رورے برنز اور ڈومینک سیبلی نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا، انگلینڈ ٹیم کی پہلی چار وکٹیں 127 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔ اس کے بعد زیک کرولی اور جوز بٹلر نے انتہائی محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پانچویں وکٹ پر ناقابل شکست 205 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کے مجموعی سکور کو 332 رنز تک پہنچا کر پوزیشن بہتر بنا دی۔ اس دوران زیک کرولی نے اپنی سنچری اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کرلی۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنالئے تھے۔ زیک کرولی 171 اور جوز بٹلر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=213072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں