انگلینڈ کا پاکستان اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میچ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، جیسن روئے کی حیران کن طور پر شمولیت

59

لندن۔27 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ نے رواں برس نومبر میں پاکستان اے ٹیم کے خلاف شیڈول چار روزہ میچ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے انگلینڈ لائنز سکواڈز کا اعلان کر دیا، انگلینڈ لمیٹڈ اوور اسپیشلسٹ جیسن روئے کو حیران کن طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ لائنز کی ٹیم نومبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اے ٹیم کے خلاف واحد چار روزہ میچ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔