انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔21 سالہ برطانوی سائیکلسٹ میتھیو برینن کی ریس میں یہ مجموعی طور پر پانچویں فتح ہے۔
انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔10ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔21 سالہ برطانوی سائیکلسٹ میتھیو برینن کی ریس میں یہ مجموعی طور پر پانچویں فتح ہے۔
بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔بیلجیئم کے سائیکل سوار جورڈ میوس نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈنمارک کے سائیکلسٹ میگنس کورٹ تیسرے نمبر پر رہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ ڈوس ہرماس سے سیویل تک سیدھے ٹریک پر 189.2 کلو میٹر پر محیط تھا جس انگلینڈ کے 21 سالہ سائیکلسٹ میتھیو برینن نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ برطانوی سائیکلسٹ انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے 17ویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 7 منٹ اور 15سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بیلجیئم کے 28 سالہ سائیکل سوار جورڈ میوس نے 17ویں مرحلے میں دوسری جبکہ 17ویں مرحلے میں ڈنمارک کے 33 سالہ سائیکلسٹ میگنس کورٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مجموعی درجہ بندی میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے سرخ جرسی برقرار رکھی ہے ۔اینرک ماس نے سابق قائد 27 سالہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر 8ویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہوگئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس13ستمبر کو سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔







