راولپنڈی۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پاکستان کی طرف سے 4 کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جن حارث رؤف ، سعود شکیل ، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔