ایف بی آرنے نومبر کے دوران ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کئے ، چیئرمین عاصم احمد

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی): فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران ایف بی آر نے 538.2 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے جو 537 ارب روپے کے ہدف سے ایک ارب 20 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 2688 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے جو ہدف سے آٹھ ارب روپے زیادہ ہیں۔ایف بی آر مالی سال 23-2022 کے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لئےپرعزم ہے۔ ایف بی آر نے نومبر 2022 کے محصولات کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔\932