انگولا کے فٹ بال سٹیڈیم میں بھگدڑ سے کم از کم 17 افراد ہلاک ، 56 زخمی ہو گئے

96

لوانڈہ ۔ 11 فروری (اے پی پی) انگولا کے شمالی علاقہ کے فٹ بال سٹیڈیم میں بھگدڑ سے کم از کم 17افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہفتہ کو میڈیا نے انگولا کی پولیس کے ترجمان اور لینڈو بر نارڈو کے حوالہ سے بتایا کہ انگولا کی ڈومیسٹک لیگ کا اوگے نامی قصبہ میں میچ ہو رہا تھا کہ اسی دوران تماشائیوں اور شائقین کی بڑی تعداد ہجوم کی شکل میں سٹیڈیم میں داخل ہو گئی جس کے باعث گیٹ اور دیوار کو نقصان پہچا جس سے کئی فٹ بال شائقین نشستوں سے نیچے گر گئے اسی دوران خوف وہراس کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک اور 56 شدید زخمی ہو گئے ۔