انگیلا میرکل کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

پیرس۔17 مارچ (اے پی پی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورو زون کو مستحکم بنانے کے لیے اس میں اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے جمعے کے دن پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر یورپی ممالک متحد رہیں تو وہ ناقابل شکست بن جائیں گے۔ اس موقع پر ماکروں نے کہا کہ وہ جون میں ہونے والی یورپی یونین کی سمٹ …

پیرس۔17 مارچ (اے پی پی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورو زون کو مستحکم بنانے کے لیے اس میں اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے جمعے کے دن پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر یورپی ممالک متحد رہیں تو وہ ناقابل شکست بن جائیں گے۔ اس موقع پر ماکروں نے کہا کہ وہ جون میں ہونے والی یورپی یونین کی سمٹ سے قبل اصلاحاتی منصوبہ جات کو حتمی شکل دے دینا چاہیے۔ میرکل اور ماکروں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔