انیل کمبلے مزید تین برس کیلئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین برقرار

60

دبئی ۔ 4 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے کو مزید تین برس کیلئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ان کی بطور چیئرمین آخری مدت ہو گی۔ اس بات کا اعلان آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ آئی سی سی نے 2012ء میں انیل کمبلے کو آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ دبئی میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ کے چھ روزہ اجلاس میں کمبلے کو مزید تین برس کیلئے اس عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ان کی بطور چیئرمین آخری مدت ہو گی۔