اوآئی سی کانفرنس پاکستان کے دشمنوں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ہضم نہیں ہورہی ، وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی

33

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ اوآئی سی کانفرنس پاکستان کے دشمنوں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ہضم نہیں ہورہی ۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران پاکستان میں دوسری مرتبہ او آئی سی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی ممالک کے 57 وزراء خارجہ 75 ویں یوم پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مخالف قوتیں ، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی تمام محاذوں پر کامیابی ہضم نہیں ہورہی ۔