اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) رکن ممالک کے وزراءخارجہ کی کونسل کے افغانستان بارے 19 دسمبر کو ہونے والے 17 ویں غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
جمعہ کو یہاں پہنچنے والے وفد میں سعودی عرب کے افغان امور کے سربراہ شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر،پی پی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شہزادہ جیلووی بن ترکی شامل ہیں۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی اور وزارت خارجہ امور کے اعلی ٰٰحکام نے مہمانوں کا استقبال کیا۔میزبان ملک کی جانب سے معزز مہمانوں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔