اور ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

137

پشاور۔ 29 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ لیویزشاہد خان مہمند نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈمیں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے اور ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروے کار لایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں پائیدار امن ومان کے قیام کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے ڈرگز کے ناسور کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

اس سلسلے میں عوام انتظامی افسران اور ملاکنڈ لیویز کے جوانوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور منشات فروشی کا خاتمہ کر کے ملاکنڈ کو ڈرگ فری ضلع بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر لیویز لائن ملاکنڈ میں ڈھیری آلہ ڈھنڈکے عمائدین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمائدین کے وفد نے ڈھیری آلہ ڈھنڈمیں بسنے والے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ محدود وسائل کے باوجودڈھیری آلہ ڈھنڈ کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائیں جائینگے۔انہوں نے موقع پر بعض مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی۔علاقہ عمائدین نے مسائل و مشکلات کو غور سے سننے اور حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ منشیات کی بیخ کنی اور بہتر امن و امان کے قیام میں ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے۔