اولمپک تاریخ میں پہلی بار 207 ممالک کے دس ہزار پانچ سو سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں

ریو ڈی جنیرو ۔ 4 اگست (اے پی پی) کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے، پوری دنیا میں شائقین کی بے تابیاں عروج پر ہیں، جمعہ کو میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں دلچسپ پروگرامز شائقین کو دم بخود کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2016 سمر اولمپکس برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں جمعہ سے شروع ہوں گے۔ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار …

ریو ڈی جنیرو ۔ 4 اگست (اے پی پی) کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے، پوری دنیا میں شائقین کی بے تابیاں عروج پر ہیں، جمعہ کو میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں دلچسپ پروگرامز شائقین کو دم بخود کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2016 سمر اولمپکس برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں جمعہ سے شروع ہوں گے۔ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 207 ممالک کے دس ہزار پانچ سو سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، کوسوو اور جنوبی سوڈان کو پہلی مرتبہ مقابلوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ایونٹ میں 28 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، نمایاں کھیلوں میں جمناسٹک، ایتھلیٹکس، باکسنگ، سوئمنگ، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کینوئنگ، سائیکلنگ، گھڑسواری، فینسنگ، فیلڈ ہاکی، فٹ بال، گالف، ہینڈبال، جوڈو، ماڈرن پینٹاتھلون، روئنگ، رگبی، سیلنگ، شوٹنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، ٹرائتھلون اور والی بال شامل ہیں۔ 21 اگست تک جاری رہنے والے یہ مقابلے 33 مختلف مقامات پر منعقد کئے جائیں گے

Leave a Reply