پیرس۔30جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمزمیں آسٹریلیا کی مولی او کالغان نے سوئمنگ کے 200 میٹر فری سٹائل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ویمنز سوئمنگ کے 200 میٹر فری سٹائل مقابلے میں آسٹریلیا کی مولی او کالغان نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 1منٹ اور 53.27 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی ایرارنے ٹٹمس 53.81 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور ہانگ کانگ کی سیوبان ہاگی 54.55 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔