میلبورن۔23جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔
وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل ڈ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹینس کھلاڑی ایرن روٹلف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل نیوزی لینڈ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹینس کھلاڑی ایرن روٹلف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل نیوزی لینڈ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور4-6سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔