اومان کی جونیئر ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئے گی

اسلام آباد ۔ 15اگست (اے پی پی) اومان کی جونیئر ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئے گی اور پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے خلاف لاہور میں چار میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے اے پی پی کو بتایا کہ اومان ہاکی فیڈریشن نے ہمیں سیریز کیلئے درخواست کی تھی ہم نے اس سیریز پر رضامندی ظاہر کی اور اومان …

اسلام آباد ۔ 15اگست (اے پی پی) اومان کی جونیئر ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئے گی اور پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے خلاف لاہور میں چار میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے اے پی پی کو بتایا کہ اومان ہاکی فیڈریشن نے ہمیں سیریز کیلئے درخواست کی تھی ہم نے اس سیریز پر رضامندی ظاہر کی اور اومان کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین یوتھ ہاکی چیمپئن شپ 24 سے 30 ستمبر تک ڈھاکہ میں کھیلی جائیگی۔ اومان کے خلاف سیریز ایشین یوتھ ہاکی چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے مدد گار ثابت ہوگی اور انہیں پریکٹس کا موقع ملے گا ۔ اومان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ 16ستمبر کو کھیلا جائیگا، انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑی قوم کا اثاثہ ہے اور فیڈریشن انہیں ہر طرح کی سہولیات میسر کرے گی۔

Leave a Reply