اومان کی مجلس شوری کے چیئر مین خالد بن ہلال نصر المعاولی کی قیادت میں دس رکنی پارلیمانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سلطنت اومان کی مجلس شوری کے چیئر مین شیخ خالد بن ہلال نصر المعاولی کی قیادت میں دس رکنی اومانی پارلیمانی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی یہ پارلیمانی وفد سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر پاکستان کے پانچ روزہ دورہ پر آیا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ کارروائیوں …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سلطنت اومان کی مجلس شوری کے چیئر مین شیخ خالد بن ہلال نصر المعاولی کی قیادت میں دس رکنی اومانی پارلیمانی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی یہ پارلیمانی وفد سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر پاکستان کے پانچ روزہ دورہ پر آیا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ کارروائیوں کو اجاگر کیا۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے جاری مکمل لاک ڈاﺅن اور مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آﺅٹ سے پید اہونے والی خطرناک انسانی حقوق اور انسانی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری کرفیو ہٹانے، نقل وحمل اور مواصلات پر پابندیوں کے خاتمے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور کشمیریوں پر جبرو استبداد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی طرف سے جعلی آپریشن کا حقیقی خوف پیدا ہوگیا ہے جس سے علاقائی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے بھارتی حکومت کی مسلمانوں کو دبانے کی پالیسی سےآگاہ کیا تاکہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کیا جاسکے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی غیر قانونی اقدامات اور بلاجواز لاک ڈاﺅن کو ختم کرنے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

مزید خبریں