اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک بحریہ کے ایم سی پی او/پی ٹی آئی غلام مصطفیٰ بشیر نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کھلاڑیوں کے درمیان انفرادی مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کی اس کامیابی نے بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں پاکستان اور پاک بحریہ کا نام …
پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک بحریہ کے ایم سی پی او/پی ٹی آئی غلام مصطفیٰ بشیر نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کھلاڑیوں کے درمیان انفرادی مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کی اس کامیابی نے بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں پاکستان اور پاک بحریہ کا نام روشن کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق غلام مصطفیٰ بشیر تین مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں اور تین اولمپک مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2022 میں قاہرہ، مصر میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، جو عالمی سطح پر شوٹنگ کے اہم ترین مقابلوں میں شمار ہوتی ہے۔







