27.2 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںاونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ،3 لاکھ25 ہزار کیوسک پانی گنڈا سنگھ...

اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ،3 لاکھ25 ہزار کیوسک پانی گنڈا سنگھ سے گزر رہا ہے،عرفا ن علی کاٹھیا

- Advertisement -

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اپنی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کی طرف سے ہائی فلڈ کی گنڈا سنگھ پر وارننگ ملی تھی اور اس وقت3 لاکھ25 ہزار کیوسک پانی گنڈا سنگھ سے گزر رہا ہے جبکہ ستلج کا پانی سلیمانکی سے گزر رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ چناب میں مرالہ پر پانی میں کمی آ رہی ہے اوراب چنیوٹ برج اور ہیڈ ترمیمو کی طرف پانی بڑھ رہا ہے،ملتان میں فوج اور تمام ادارے ہیڈ محمد والہ موجود ہیں،وہاں ابھی خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ کوشش ہے کسی جگہ شگاف نہ کرنا پڑے اور پانی گزر جائے شگاف ڈلے تو26 گائوں اور30 ہزار افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پچھلے48 گھنٹے سے شاہدرہ میں1 لاکھ پانچ ہزار کیوسک پانی ہو گیا ہے۔پہلے شاہدرہ کا پانی55 ہزار کیوسک تھا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ چناب میں پانی نہ جانے کی وجہ سے پرابلم آ رہی ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال میں پریشان صورتحال ہے جس سے لوگوں کو علاقوں سے نکالا جا رہا ہے۔3900 گائوں اس وقت پنجاب میں متاثر ہو چکے ہیں جبکہ410 ریلیف کیمپ اس وقت تک کام کر رہے ہیں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں