وفاقی وزیر امیر مقام کا دورہ لنڈیکوتل افغان ھولڈنگ کیمپ کادورہ

لنڈی کوتل ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان کی طرف سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئےامدادی سامان پرمشتمل 5 کنٹینرجمعرات کو طورخم بارڈر پر وفاقی وزیر امیر مقام نے افغانستان کے کونسل جنرل حافظ مجیب اللہ شاکر اور دیگر افغان حکام کو حوالے کر دیا ۔ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان طورخم بارڈر پر حوالے کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر انجنئیر …

لنڈی کوتل ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان کی طرف سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئےامدادی سامان پرمشتمل 5 کنٹینرجمعرات کو طورخم بارڈر پر وفاقی وزیر امیر مقام نے افغانستان کے کونسل جنرل حافظ مجیب اللہ شاکر اور دیگر افغان حکام کو حوالے کر دیا ۔

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان طورخم بارڈر پر حوالے کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام، این ڈی ایم اے حکام، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل افراسیاب زوبیر ،سیکورٹی فورسز حکام، سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی، سابق ایم پی اے بلاول آفریدی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک سردار اعظم آفریدی ،ملک سید غاجان آفریدی، ساجد علی آفریدی، ملک نثار آفریدی اور دیگر حکام مشران بھی موجود تھے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان حوالے کرنے پر افغان حکام نے پاکستان حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا

مزید خبریں