اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)اور شیل پاکستان لمیٹڈ مشترکہ طور پر پاکستان انرجی سمپوزیم کی میزبانی کریں گے جس کے لئے انہیں نیٹ شیل گروپ کا تعاون حاصل ہوگا۔ ایونٹ کا مقصد پاکستان میں توانائی کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔پاورنگ دی فیوچرکے عنوان سے ہونے والے پاکستان انرجی سمپوزیم میں سرکردہ ماہرین، پالیسی ساز، صنعتی رہنما اور شراکت دار پاکستان میں توانائی کے مستقبل پر بامعنی گفتگو کریں گے۔
سمپوزیم میں پائیدار توانائی کا حل، انرجی سکیورٹی، توانائی کے شعبے میں جدت اور توانائی کی منتقلی میں معاونت کے لئے پالیسی فریم ورک سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ایونٹ کا مقصد توانائی کے شعبے میں ترقی اور جدت طرازی کو آگے بڑھانا ہے۔ شرکا ء بصیرت افروز مباحثوں، قابل قدر نیٹ ورکنگ اور مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جو پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔سمپوزیم میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر پٹرولیم و آبی وسائل سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)سردار اویس احمد خان لغاری، سی ای او سٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان اور صدر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وقار صدیقی، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر شیل پاکستان لمیٹڈ ڈاکٹر نذیر عباس زیدی، سیکرٹری جنرل، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل سید مونس عبداللہ علوی، سی ای او کےالیکٹرک مسرور خان، چیئرمین، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) احمد زاہد ظہیر، کنٹری چیئرمین اور جنرل منیجر شیورون پاکستان لبریکنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، عادل خٹک، سی ای او اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبیب حیدر، ہیڈ آف کارپوریٹ ریلیشنز، شیل پاکستان لمیٹڈ اور اسرار محمد، وی پی، فنانس اینڈ کمرشل، یونائیٹڈ انرجی پاکستان سمیت دیگر مقررین شرکت کریں گے۔
سی ای او کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ آفتاب محمود بٹ ، سی ای او لکی الیکٹرک پاور کمپنی روحیل محمد ، ہیڈ آف ریسرچ بزنس ریکارڈر علی خضر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، سی ای او سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی عامر اقبال، سی ای او اینگرو ووپک اینڈ اینگرو ایل این جی ٹرمینلز لمیٹڈ مظہر حسنانی اور سیکرٹری جنرل اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)عبدالعلیم و دیگر مباحثے میں حصہ لیں گے۔سمپوزیم میں شراکت داروں میں ہونے والی بامعنی گفتگو توانائی کے منظر نامے اور پائیدار مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔