اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے ، ایڈوائزری کونسل ایسی ہونی چاہیے جو گائیڈ کرے ، ماضی کی حکومتوں نے بیرون ملک مقیم پاکتانیوں کیلئے جس طرح کام کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے …
اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے ، سید ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے ، ایڈوائزری کونسل ایسی ہونی چاہیے جو گائیڈ کرے ، ماضی کی حکومتوں نے بیرون ملک مقیم پاکتانیوں کیلئے جس طرح کام کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایڈوائز ری کونسل کے ممبران کی تعداد 160سے کم کر کے اب 50تک لا رہے ہیں، ہم ایڈوائزری کونسل میں کامیاب سوشل بزنس مینوں ،پروفیشنلز اور سوشل ورکرز کو شامل کریں گے، ہمیں صرف خالی نمبرز گیم نہیں چاہیے ، انہوں نے کہا کہ وہ ایڈوائزری کونسل کو کام کے قابل بنائیں گے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی مدد مل سکے گی۔








