بارسلونا۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور معیشت کے حقیقی معمار ہیں۔ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز سپین کے زیرِ اہتمام اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن بارسلونا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کو ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ …
اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور معیشت کے حقیقی معمار ہیں، اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
بارسلونا۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور معیشت کے حقیقی معمار ہیں۔ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز سپین کے زیرِ اہتمام اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن بارسلونا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کو ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے۔
وفاقی وزیرِ قانون نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے اور حکومت ان کی فلاح و بہبود، سہولت اور قانونی تحفظ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔کنونشن میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر، ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے سرپرست چوہدری ساجد تارڑ، چوہدری امانت حسین مہر، مہران تارڑ، سعید شیخ، چوہدری ساجد گوندل اور ممبر پاکستان بار کونسل محمد احسن بھون نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے کردار اور اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا اور کنونشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔







