اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی، ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل

کینیڈی ۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 59 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ …

کینیڈی ۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 59 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

ان کی برق رفتار اننگز میں 9 چوکے اور 5 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ انہوں نے پاور پلے سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور حریف بولرز کو دباؤ میں رکھا۔اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ میں بھی سنچری اسکور کر چکے تھے،

یوں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔صاحبزادہ فرحان کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے انہیں ٹورنامنٹ کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیا ہے اور ان کی اننگز کو شائقین اور ماہرین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔