اوپن یونیورسٹی میں اوورسیز پاکستانی و انٹرنیشنل طلبہ کے لئے داخلے شروع

183
Open University
Open University

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے سمسٹر بہار 2024ء میں سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ(میٹرک)، ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ(ایف اے)اور آئی کام پروگراموں میں داخلے شروع کردئیے ہیں، اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 5مارچ مقرر کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وطن عزیز کی واحد جامعہ ہے جو پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں سمیت انٹرنیشنل طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔گذشتہ سمسٹر میں 36 ممالک سے 500 سے زائد طلبہ داخل ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جہاں کہیں بھی ملازمت یا کاروبار کرتے ہیں وہ بغیر کہیں جائے اپنے گھر بیٹھے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے آئندہ پانچ سالوں میں انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد کا ہدف 10ہزار مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پرہمیں فخر ہے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔

داخلے سے لیکر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔آن لائن امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے ایم ایس ٹیمز یا اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ مانیٹرنگ ایپلی کیشن استعمال کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ انٹرنیشل طلبہ کے لئے بی اے، بی بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، اے ڈی ای، بی ایس، بی ایڈ اورپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے داخلے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جائیں گے جن کا آغاز یکم مارچ، 2024ء سے ہوگا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل [email protected] یا فون نمبرز 92519250175+ یا 92519572495+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔