اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 71 واں اجلاس

76
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روسی سفارتخانے کے اشتراک سے علمی و ثقافتی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ سبجیکٹ سپیشلسٹس کی تجاویز طلبہ کی تحقیق کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار رکھتی ہے۔ بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ(بسر)کا 71ویں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی صدارت میں منعقد ہوا۔ نظامت و معاونت کا فریضہ بسرکے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرارشاد احمد ارشد نے سرانجام دیاجس نے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ اور رواں اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں یونیورسٹی ڈینز، ممتاز سکالرز، سبجیکٹ سپیشلسٹس اورسپروائزر شریک تھے۔

لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، تاریخ، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن اینڈ ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن، سائنس ایجوکیشن اور انگریزی کے پی ایچ ڈی طلبہ نے اپنے تحقیقی خاکے پیش کئے۔ سبجیکٹ سپیشلسٹس نے طلبہ کے تحقیقاتی موضوعات کو باریک بینی سے پرکھااور تبدیلوں بارے آگاہ کیا گیا۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے فیکلٹی ممبران کو ہدایات جاری کیں کہ طلبہ کے موضوعات کے انتخاب میں عصر حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ تحقیق برائے تحقیق نہ رہے بلکہ تحقیق سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے طلبہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے مقالوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹس کی جانب سے بتائی گئی تجاویز شامل کرکے دوبارہ جمع کریں۔وائس چانسلر نے کہا کہ ایکسپرٹس کے تجربات اور رہنمائی طلبہ کے تحقیقی عمل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ تحقیقی خاکوں میں عام فہم اور سادہ الفاظ کا استعمال کریں اور معاشرتی ضروریات سے ہم آہنگ موضوعات کا انتخاب کریں۔