اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو سی ایم ایس پورٹل کے استعمال کی عملی تربیت 10 جولائی کو دی جائے گی، ریجنل ڈائریکٹر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سیالکوٹ ریجنل آفس میں ایسے 10 جولائی کو خصوصی عملی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا

سیالکوٹ ،07 جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سیالکوٹ ریجنل آفس میں ایسے 10 جولائی کو خصوصی عملی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ منگل کو ریجنل ڈائریکٹر چوہدری حسن چیمہ نے بتایا کہ ورکشاپ جمعہ کے روز نمازِ جمعہ کے بعد دوپہر 2 بجے سےسہ پہر 4 بجے تک ریجنل آفس سیالکوٹ میں منعقد ہوگی جہاں وہ خود طلبہ کو سی ایم ایس پورٹل کی رجسٹریشن، لاگ اِن، پاس ورڈ کے استعمال اور دیگر ضروری مراحل کے بارے میں عملی تربیت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد طلبہ کو آن لائن تعلیمی نظام سے مؤثر انداز میں منسلک کرنا اور انہیں پیش آنے والی تکنیکی مشکلات کا فوری حل فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔ چوہدری حسن چیمہ نے تمام ایسے طلبہ سے اپیل کی کہ جو سی ایم ایس پورٹل تک رسائی یا پاس ورڈ کے استعمال میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں، وہ مقررہ وقت پر ریجنل آفس پہنچ کر عملی تربیت حاصل کر یں۔